کراچی ،ارشد پپو قتل کیس کا اہم ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی90روز کی تحویل میں رینجرز کے حوالے

جمعہ 26 فروری 2016 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں ملوث اہم ملزم انسپکٹرچاند خان نیازی کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے ۔چاند خان نیازی کو رینجرز نے جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔رینجرز کے لاء آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملز م کو تفتیش کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے انسپکٹر چاند خان نیازی کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی کوگرفتار کیاتھا ۔ملزم چاند خان نیازی عدالت سے ارشد پپو کیس میں اشتہاری اور روپوش ملزم تھا۔چاند خان نیازی نے اپنے ساتھی ملزمان انسپکٹر یوسف بلوچ اور سب انسپکٹر جاوید بلوچ کے ہمراہ ارشد پپو، اس کے بھائی یاسر عرفات اور ساتھی شیرا کو ڈیفنس سے اغوا کے بعد بھاری رقم کے عوض عزیر بلوچ کے حوالے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :