ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنیوں کے لئے کارپوریٹ گورننس کوڈ جاری کر دیے

جمعہ 26 فروری 2016 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام شراکت داروں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بیمہ کرنے والی کمپنیوں کے لئے ضابطہ کار ( کوڈ آف کارپوریٹ گورننس ) لاگوکرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انشورنس کرنے والی کمپنیوں کے لئے ضابطہ کار کا کوڈ لاگو کرنے کا مقصد انشورنس کمپنیوں میں انتظام کار کو بہتر بنانا اور بیمہ پالیسی ہولڈرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس ضابطہ کار کے نفاذ سے پالیسی ہولڈرز کا انڈسٹری پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ اس ضابطہ کار کی تشکیل میں انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سپروائزرکے اصولوں، انڈسٹری اور بیمہ پولڈرز ، دونوں کے مفادات کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ انشورنس انڈسٹری کے فر یم ورک کے مطابق ، انشورنس کمپنیوں کو اپنے بورڈز کی تشکیل میں تجربہ کار اور خودمختار ممبران کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ نئے کوڈ میں انشورنس کمپنیو ں کو پالیسی ہولڈرز کی شکایات کے تیس دن کے اندر اندر ازالہ کے لئے بحی خصوصی سیٹ اپ قائم کرنا ہو گا۔ مزید ازاں، انشورنس کمپنیوں میں جامع رسک مینجمنٹ اور انوسٹمنٹ اسٹکچر کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ انشورنس کمپنیوں کو اپنے تمام کور فنکشن کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینا ہوں گی جبکہ کمپنی کی فیصلہ سازی کو خود مختار بنانے کی غرض سے کمپنی کی سنئیر مینجمنٹ پر کچھ پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ انشورنس کمپنیوں کے اس کوڈ آف کارپوریٹ گورننس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہو گا اور انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :