خانیوال‘ کمیونٹی اینڈ سیفٹی وِنگ کی جانِب سے پریس کلب میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام

جمعہ 26 فروری 2016 18:39

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر دانش خلیل کی ہدایت پر کمیونٹی اینڈ سیفٹی وِنگ کی جانِب سے خانیوال پریس کلب میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد نے صحافیوں کو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال جیسے کہ بم بلاسٹ، دہشت گرد حملہ اور خود کش حملہ سے بچاؤ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی بعد ازاں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس ورکشاپ کا مقصد صحافی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ساجِد پرویز ، جنرل سیکریٹری محمد اشرف پراچہ سینئر صحافی احمد رضا قادری ۔امتیاز علی اسد ،رانامعین الدین،رانا منصور علی ،میاں فرقان ،وقار پراچہ کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں حصہ لیااور ریسکیو1122کی صحافیوں کے تحفظ کے بارے میں کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر فائر انسٹرکٹر محسِن رضا اور میڈیا کو آرڈینیٹر راشد چوہدری بھی موجود تھے۔