اوکاڑہ ‘عدالت کے حکم پرنکاح پر نکاح کرنے والی خاتون سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 26 فروری 2016 18:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) عدالت کے حکم پرنکاح پر نکاح کرنے والی خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 27 جی ڈی کے رہائشی ذاکر حسین ولد فلک شیر کی شادی 49 ٹوایل میں سلمیٰ ممتا ز کے ساتھ ہوئی ۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد اُن کے ہاں ایک بیٹے نے جنم لیااور اِس کے بعد ملزمان عبدالقیوم ، رائے گلزار ، غلام علی ، محمد رشید اور بشیر احمد سلمیٰ ممتاز کو ورغلاء کر اپنے ساتھ لے گئے اور بعدازاں اُس کا نام تبدیل کرکے پروین بی بی رکھ دیااور اُس کی شادی بشیر احمد کے ساتھ کردی جبکہ اُس نے اپنے سابقہ شوہر سے طلاق بھی نہ لی ۔

متاثرہ شخص نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے انصاف کیلئے رجوع کیاتو عدالت نے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جس پر اُن کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا