لاڑکانہ :گاؤں سچو بخش جاگیرانی کے رہائشیوں کا پولیس کے خلاف ٹائر نذرآتش کرکے دھرنا

جمعہ 26 فروری 2016 17:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں سچو بخش جاگیرانی کے رہائشیوں نے پولیس کے خلاف ٹائر نذرآتش کرکے دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک روڈ عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

احتجاج کرتے ہوئے رہائشیوں غلام سرور جاگیرانی، امداد علی جاگیرانی اور دیگر نے بتایا کہ پانچ دن قبل تعلقہ اور سول لائین تھانہ پولیس نے ہمارے نوجوان ممتاز علی جاگیرانی کو گرفتار کیا جس کے باعث اسے آزاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ کل صبح کے وقت انہیں تھانوں کی پولیس کی جانب سے ہمارے گھروں پر چڑھائی کرکے حسین بخش جاگیرانی اور بابو جاگیرانی کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں جن کی آزادی کے لیے پولیس 10 لاکھ روپے طلب کررہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ گرفتار کیے گئے دونوں نوجوان کو فوری طور پر آزاد کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :