محب وطن قبائل نے ملک کی امن واستحکام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں،اسدقیصر
جامع حکمت عملی کے تحت قبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی اور بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ملک نازک ترین دور سے گزررہاہے اور وقت کاتقاضاہے کہ باہمی اتحاد و یگانگت سے سازشوں کو ناکام بنایاجائے،قائمقام گورنرخیبرپختونخوا
جمعہ 26 فروری 2016 17:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) قائمقام گورخیبرپختونخوا نراسدقیصر نے کہاہے کہ محب وطن قبائل نے ملک کی امن واستحکام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں اور حکومت کو ان کی قربانیوں کا پوری طرح احساس ہے اور اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت قبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی اور بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ قبائلی عوام کے دکھ درد اورمحرومیوں کاازالہ کیاجائے اور وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں پائیدارامن ہوگا تو پورے خطے میں امن واستحکام ہوگا ۔ وہ جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں اقبال خان آفریدی کی قیادت میں آل فاٹاسیاسی اتحاد کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفد نے گورنر کو فاٹامیں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ قائمقام گورنرنے ان کی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام گورنراسدقیصر نے کہاکہ ملک نازک ترین دور سے گزررہاہے اور وقت کاتقاضاہے کہ باہمی اتحاد و یگانگت سے سازشوں کو ناکام بنایاجائے اور مل جل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی امن واستحکام کی خاطر قبائلی عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اپنا گھربارچھوڑا اورمشکلات برداشت کیں اب وقت آگیا ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا کیاجائے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کی تعمیر نو اور قبائل کی باعزت واپسی اور بحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.