ہائیکورٹ نے بچے ماں سے لیکر باپ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 26 فروری 2016 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے بچے ماں سے لیکر باپ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی درالحکومت کے علاقہ شتر کالونی لاہور کے رہائشی ارشاد نے اپنے 4 بچوں کی حوالگی کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

(جاری ہے)

بچوں کی والدہ نوربی بی کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاکہ ارشادنے دوسری شادی کرلی ہے اور 2سال سے وہ ہی بچوں کی پرورش کررہی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بچے ماں سے لیکر باپ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔