پاپوا نیو گنی میں جیل سے فرار کی کوشش ،پولیس فائرنگ سے 11 قیدی ہلاک ،17 زخمی

جمعہ 26 فروری 2016 16:46

پاپوا نیو گنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) پاپوا نیو گنی میں قیدیوں کو جیل سے فرار ہونا مہنگا پڑگیا، جیل سے بھاگنے کی کوشش کرنے پر پولیس کی فائرنگ سے 11 قیدی ہلاک اور17 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پاپوا نیو گنی کی بوئیموجیل میں 30 سے زائد قیدیوں نے پہلے دو گارڈز پر حملہ کیااور بھاگنے کی کوشش کی۔جسے ناکام بناتے ہوئے پولیس نے اس پر فائرنگ کی ،فائرنگ میں 11 قیدی ہلاک او17 زخمی ہوگئے۔2009 میں بھی اس جیل میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب 73 قیدیوں نے دو خاردار باڑ کاٹ کر بھاگنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :