سوات ‘ نجی سکول کی دیوار گر نے سے 23 طالبات زخمی‘ 3کی حالت تشویشناک

جمعہ 26 فروری 2016 16:38

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ کے ایک نجی اسکول کی دیوار گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسکول کافی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھا ، حکومت کی عدم توجہی کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی۔

(جاری ہے)

دیوار گرنے سے اسکول میں موجود 23 طلبا زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔