آفتاب شیر پاؤکی وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید ،وزیراعظم پر بھی برس پڑے

جمعہ 26 فروری 2016 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) آفتاب شیر پاؤ قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور نواز شریف کے خلاف بھی برس پڑے اور کہا کہ کے پی کے ‘ کے حصہ کا پانی فراہم کیا جائے۔ نواز شریف سندھ اور پنجاب میں توانائی کے منصوبے بنا رہے ہیں جبکہ کے پی کے کو نطر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہون نے کہا کہ ایسے فیڈریشن نہیں چلے گی۔

فیڈریشن میں ایک حصہ کو نقصان ہوا تو پوری فیڈریشن کو نقصان ہو گا۔ آفتاب شیرپاؤ نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کے پی کے میں منڈا ڈیم اور چشمہ لنک کنال فوری تعمیر کی جائے۔ پانی کے منصوبوں کی تعمیر نہ کرنے سے صوبے میں غربت بڑھے گی۔ اگر حکومت بجلی کے منصوبے کے لئے پن بجلی کے منصوبے لگائے تو عوام کو سستی بجلی ملتی حکومت ترقی کے منصوبوں میں فیڈریشن کے تمام یونٹوں کو مساوی حقوق دیئے جائیں تو ملک کے لئے بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وفاقی حکومت کی طرف سے کے پی کے کو 70 ارب روپے 3 سال میں دینے خوش آئند بات ہے۔ حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت کرتا ہوں۔ 70 ارب کے فنڈز سے صوبے کے مالیاتی حالات بہتر ہو جائیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا ہے۔ دریائے سوات میں 56 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کو تجویز دی ہے رینٹ ہائیڈرل پروجیکٹ کے پیسوں سے دریائے سوات میں بجلی پیدا کی جائے اگر یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرے گی تو اسے سپورٹ کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :