جمتہ المبارک،حساس و اہم عبادگاہوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

عبادگاہوں سے ملحقہ پارکنگ میں مسجد انتظامیہ کی طرف سے رضا کار وں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں

جمعہ 26 فروری 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء)صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں جمعتہ المبارک کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے خاص طور پر حساس امام بارگاہوں اور اہم مساجد میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کی طرف سے تمام ڈی آئی جی، ایس ایس پیز کو اپنے اپنے اضلاع میں اور سرحدی علاقے پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

تاہم ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو سخت ہدایات کیں کہ وہ اہم اور حساس مساجد ،امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اہتمام کریں کہ کوئی بھی شخص بغیر تلاشی کے داخل نہ ہوسکے۔مساجد اور امام بارگاہوں کے قریب پارکنگ میں مسجد انتظامیہ کو رضا کار وں کی ڈیوٹیاں لگانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی