اسلام آباد ہائی کورٹ:ضمانت مسترد ہونے پر ای او بی آئی کے دو ڈائریکٹر جنرل گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 16:18

اسلام آباد ہائی کورٹ:ضمانت مسترد ہونے پر ای او بی آئی کے دو ڈائریکٹر ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) ایف آئی اے نے میگا کرپشن کیس میں ای او بی آئی کے دو ڈائریکٹر جنرل کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے میگا کرپشن کیس کے دو ڈائریکٹر جنرلز واحد خورشید اور نجم الثاقب صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اوورسیز کارپوریشن ٹاور کے تعمیری منصوبے کی لاگت غیر قانونی طور پر 600 ملین سے بڑھا کر 1539 ملین روپے تک پہنچائی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :