نیب کوکسی جگہ کارروائی سے نہیں روکا، نیب کوتنقید کانشانہ بنانا اپوزیشن لیڈر کے شایانِ شان نہیں۔رانا ثناءاللہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 16:18

نیب کوکسی جگہ کارروائی سے نہیں روکا، نیب کوتنقید کانشانہ بنانا اپوزیشن ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب کوکسی جگہ کارروائی سے نہیں روکا، نیب کوتنقید کانشانہ بنانا اپوزیشن لیڈر کے شایانِ شان نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگومیں وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ نیب ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی،نہ ہی پنجاب میں انہیں کسی جگہ کارروائی سے روکاگیاہے، نیب بلا امتیاز کارروائی کرسکتی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پنجاب میں دہشت گردوں کی کوئی نرسری نہیں ،نہ ہی کسی مدرسے میں دہشت گردی کی تعلیم دی جا رہی ہے،اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں کہ کسی جگہ انتہاپسندی ہے تو اس کی نشاندہی کریں۔ایک سوال پر راناثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اپنی صحت کا خیال رکھیں،یہ ان کےلئے بہتر ہے۔