سرکاری محکموں کے ریکوری آفیسرز کی ”اتوار کی چھٹی “منسوخ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 فروری 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) حکومت نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سہ ماہی ریکوری کا دیا گیا ٹارگٹ ہر صورت میں پورا کریں اور نادہندگان سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کرنیوالے تمام محکموں کے ریکوری آفیسرز و عملہ کی” اتوار کی چھٹی“ منسوخ کرنے کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاتاہم اتوار کا ڈیلی الاوٴنس یومیہ تنخواہ کا ڈبل ہوگا

متعلقہ عنوان :