احسن اقبال کی نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک سے ملا قات

جمعہ 26 فروری 2016 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی کی ایڈمنسٹریٹر اورنیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ملاقات کی۔ جمعہ کو ملاقات میں انہوں نے مس ہیلن کلارک سے پاکستان اور یواین ڈی پی کے درمیان مختلف شعبوں کے درمیان اشتراک عمل پر گفت گو کی۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے مس ہیلن کلارک کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔پاکستا ن اہداف کے حصول کے لئے پہلا ملک ہے جس کی قومی اسمبلی نے اس سلسلے میں قرارداد منظور کی۔ہیلن کلارک نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کو ملکی سطح پر فروغ دینے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ احسن اقبال نے ہیلن کلار ک کو نوجوانوں کو ترقیاتی عمل میں حصہ دار بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :