پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ،شازیہ اکبرچوہدری

جمعہ 26 فروری 2016 15:02

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) آزادکشمیرکی وزیرماحولیات وپی پی پی شعبہ خواتین کی صدرشازیہ اکبرچوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی شہیدبھٹونے 1973کے آئین میں خواتین کے حقوق کوتسلیم کروایاپھرپارلیمنٹ کے اندرخواتین کوبھرپورنمائندگی دلوانے کے لیے قانون سازی کی پاکستان کی خواتین نے سیاست کے اندرپیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کرداراداکیاپی پی پی نے خواتین کووزارت عظمیٰ اورسپیکرکے عہدوں کے ساتھ ساتھ وزارتوں تک اورممبران اسمبلی تک پہنچایاآزادکشمیراسمبلی کے اندربھی خواتین کوتحفظ دینے کے لیے بل پیش کرینگے سابق صدرآصف علی زرداری کے دورمیں پیپلزپارٹی حکومت نے پارلیمنٹ سے خواتین کوہراساں کرنے خواتین پرتیزاب پھینکنے اورغیرانسانی تشددجیسے جرائم کوروکنے کے لیے بل پاس کروائے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹلی سٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف خواتین سے گفتگوکرتے ہوئے کیاجنہوں نے ان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اورشازیہ اکبرسے مطالبہ کیاکہ آزادکشمیرکے اندرخواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آزادکشمیراسمبلی کے اندر بل پیش کیاجائے تاکہ آزادکشمیرکے اندربھی عورتوں کوتحفظ مل سکے ان خواتین نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کوتحفظ فراہم کیااورانہیں ہرفورم پرنمائندگی دلوائی پی پی پی کی قیادت سے ہم امیدرکھتے ہیں کہ وہ آزادکشمیراسمبلی کے اندرخواتین کے تحفظ کے لیے بل پیش کرے گی جس پرشازیہ اکبرنے کہاکہ پیپلزپارٹی سے بڑھ کرکسی بھی سیاسی جماعت نے خواتین کوحقوق نہیں دلوائے پیپلزپارٹی بڑھ چڑھ کرخواتین کے حقوق کادفاع کریگی اورآزادکشمیرمیں خواتین پرتیزاب پھینکنے،ہراساں کرنے اوردیگرتشددجیسے جرائم کوروکنے کیلئے آزادکشمیراسمبلی میں بل پیش کرکے منظورکروائی گی تاکہ آزادکشمیرکے اندرخواتین کوباوقاربنانے کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال اورعزت کابھرپورتحفظ کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ پی پی پی تمام طبقات جن میں مزدورکسان،طالبعلم،وکلاء،نوجوان اورخواتین شامل ہیں کی نمائندہ تحریک ہے۔

متعلقہ عنوان :