نیپال میں‌ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، 11 افراد ہلاک ۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 14:57

نیپال میں‌ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، 11 افراد ہلاک ۔ خبر ایجنسی

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) : نیپال میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں 11 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے میں نیپال میں پیش آنے والا یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ مغربی چلکھایا کے مضافات میں پہاڑوں کے مابین غائب ہو گیا، حکام نے بتایا کہ حادثے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ جبکہ عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثے میں ابتدائی طور پر طیارے کی نوک تباہ ہوئی تاہم اس حوالے سے مزیداطلاعات موصول ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا

متعلقہ عنوان :