آزاد کشمیر اب کسی سیاسی مسائل کا متحمل نہیں ہوسکتا، راجہ ندیم خان

جمعہ 26 فروری 2016 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی راہنما آرگنائزر کمیٹی کے رکن راجہ ندیم خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر اب کسی سیاسی مسائل کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ آزادخطہ میں 67سالو ں سے عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے والوں کے گرد دائرہ تنگ کردیاہے ۔ اور آزاد خطہ کے عوام کی مقدر کے فیصلے اور انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کامنشور ہے ۔

بھمبر سے نیلم تک کے عوام کو بلاتخصیص سہولیات فراہم کرین گے ، بیرسٹر سلطان محمود چودھری قومی ہیرو ہیں مسئلہ کشمیر ان کے اقتدار کامنتظر ہیں تحریک انصاف آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوتے ہیں کشمیریو ں کے بنیادی حقوق مسئلہ کشمیر کو حل کروائیں گے۔وزیراعظم چودھری مجید نے سابق صدر پی پی صاحبزادہ اسحاق ظفر کاسیاسی قتل کے بعد اس کے بیٹے کو اشفاق ظفر کو گریڈ 18کا چیئرمین عملدرآمد ومعائنہ کمیشن تعینا ت کرنے کے ساتھ حلقہ 5 کے 25ہزار ووٹوں کاسیاسی قتل کیاہے ۔

(جاری ہے)

زرداری ہاؤس کاچوکیدار کو آزاد خطہ کاپروٹوکول دیکر خطہ کاتشخص مجروع کیاہے ۔ پی پی حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار کر تحریک انصاف کودعوت دی ہے اب حلقہ پانچ سمیت پورے آزاد خطہ میں حکمران جماعت کے دن گنے جاچکے ہیں آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کریگی انہوں نے کہاکہ پی پی نے موجودہ دور میں روٹی ، کپڑاور مکان کانعرہ لگاکر عوا م کو بیوقوف بنایاہے۔

اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بطور رشوت استعمال نہیں ہوگا۔ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاداور عوامی منشور پرجیتاجائے گا۔ اشفاق ظفر فوری طور پرچیئرمین عملدرآمد ومعائنہ کمیشن سے مستعفی ہوکر اپنی بے بسی کااظہار کریں عوا م اور پی ٹی ّآئی انہیں ویلکم کہے گی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرنے آج تک سرکاری گاڑی پر جھنڈی اور سرکاری رہائش نہیں لینے دی سیاسی لیڈر صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کی سیاست اور ان کابیٹا آج موجودہ حکومت نے بے بس کرکے خوار کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو نام نہاد ایڈجسٹمنٹ مہنگی پڑیں گی۔انہوں نے کہاکہ اشفاق ظفر نے 18سکیل کی عارضی پوسٹ کے لیے اپنے والد کانام بدنام کروایاسابق وزیراعظم راجہ ممتاز رحسین راٹھو رمرحوم آج اس دنیا پر نہ ہونے کے باجوود بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں ممتاز راٹھور کی برسی کی عوامی پذیرائی قابل دید تھی ۔

متعلقہ عنوان :