Live Updates

عمران خان نے کشمیر کے فیصلے کشمیر میں کر کے ریاستی لیڈر شپ کاتشخص بحال کردیا، سردار محبوب الزمان، وقارالزامان کیانی

جمعہ 26 فروری 2016 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار محبوب الزمان اور پونچھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار الزمان کیانی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوا کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کشمیر کے فیصلے کشمیرمیں کر کے ریاستی لیڈر شپ کا تشخص بحال کر دیا پارلیمانی بورڈ کے چیرمین قائد کشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری کو بنا کر آزاد کشمیر کی لیڈر شپ کی حوصلہ افزائی کی سردار امتیاز خان اور دیگر کو ممبر شپ دئے کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی تحریک انصاف آزاد کشمیر کی منفرد اور منظم جماعت بن چکی ،چپڑاسی اور چوکیداروں کے تقرر کیلئے زرداری ہاوس اور رائیونڈ کے چکر لگانے والے تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں،پی ٹی آئی نے کوٹلی میں آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑاجلسہ کر کے ثابت کر دیا کے کشمیری عوام روائتی سیاست سے تبدیلی چاہتے ہیں عمران خان نے ثابت کر دیا کے وہ کشمیریوں کے خیر خواہ ہیں آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے کشمیری عوام کشمیر پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے ہمارا مقابلہ کشمیر ی عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے ساتھ ہے باریاں لگانے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں آزاد کشمیر کی عوام جاگ اٹھی آئندہ حکومت کشمیر تحریک انصاف کی ہو گی برسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم ہوں گے نوجوان سیاسی کارکنان کو جائز مقام دئے رہے ہیں اقتدار میں آ کرحکومت میں شامل کریں گے چہرے نہیں نظام کی تبدیلی لے کر آئیں ہیں حکومت آزاد کشمیر مکمل طور پر بے اختیار ہو چکی ہوائی اعلانات سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی عوام با شعور ہیں جھوٹے وعدئے کرنے ولوں کا یوم حساب قریب ہے سازش کے تحت آزاد کشمیر کوپسماندہ رکھا گیا عوامی پیسہ کرپشن کی نظر ہو گیا عوام الیکشن کی تیاری کریں ووٹ کو پرچی کے زریعے احتساب کریں گے طاقت کا سر چشمہ عوام ہے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر قائد کشمیر برسٹر سلطان محمود کی قیادت میں متحد اور منظم ہے پارٹی کے اندر کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں ہے ہے نومنتخب عہداران نے کام شروع کر دیا قائد تحریک عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست کے اندر انقلاب برپا کریں گے پی ٹی آئی کا سونامی اب گاوں گاؤں رہا ہے عوام جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں بہت جلد مزید تجربہ کا ر سیاسی رہنما کشمیر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی اور منظم جماعت بن چکی ضلع پونچھ کی سڑکیں کھنڈرات کی صورت پیش کر رہی ہیں عوام سڑکوں پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی پیسے پر عیاشیوں میں مصروف ہے آنے والے انتخابا ت میں قائد کشمیر کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے لوث جدو جہد کے ثمر میں آزاد کشمیر کے اندر عوام جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شا مل ہو رہے ہیں وہ دن دور نہیں ہے جب آزاد کشمیر کے اندر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی برسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسلہ کشمیر کے حل کے عالمی سطح پر جد جہد کی مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروکار لا رہے ہیں اگر موجودہ حکمرانوں کی تحریک آزادی کشمیر سے بے حسی قابل مذمت ہے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرئے گیااور ایک نئے کشمیر کی بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار محبوب الزمان اور وقار الزمان کیانی نے نو منتخب پارلیمانی چیرمین قائد کشمیر صدر پی ٹی آئی برسٹر سلطان محمود چوہدری اور دیگر ممبران کو مبارک باد پیش کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :