آغوش سینٹرز باغ ،پونچھ کی طرز کے ادارے آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر قائم کیے جائیں ، عبدالرشید ترابی

جمعہ 26 فروری 2016 14:14

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغوش سینٹرز باغ اور پونچھ کی طرز کے آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر قائم کیے جائیں دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت اور سعادت ہے سید مودی نے جماعت اسلامی کو قائم کرنے کے ساتھ ہی خدمت کا ادارہ جماعت کا حصہ بنا کے اس بات کا ثبوت دیا تھا کہ خدمت سے سکون بھی ملتا ہے اور رب بھی راضی ہوتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور آزاد کشمیر کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر احسان اللہ وقاص ،نورالباری،پروفیسر مصطفی ،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض،سیکرٹری خرم فاروق ،نذیر حسین شاہ،سلیم حسین شاہ،عاطف عباسی سمیت دیگر قائدین شریک تھے ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی پسماندہ طبقات ،بے سہارا لوگوں اور یتیموں کی کفالت کے مشن کو جاری رکھے گی ،متاثرین زلزلہ ،متاثرین سیلاب او ر دیگر آزمائشوں کے مرحلے پر الخدمت فاؤنڈیشن نے عوام کی بحالی اور ریلیف کی فراہمی میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور آج تک دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا اعزاز ہے کہ وہ سیاسی غرض نہ رکھتے ہوئے معاشرے کے ہر فرد کی مدد کر رہی ہے ،سیاسی جماعتیں اور قومی لیڈر قومی وسائل کو ہڑپ کررہے ہیں ان حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن کی قربانی اور ایثار کی قدر کی جانی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں جماعت اسلامی عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صحت ،تعلیم اور خدمت کے میدان میں سب سے آگے ہے رب کی رضا اور عوام کی فلاح ہمارا ایجنڈا ہے ہمارا عز م ہے کہ آزاد خطے کو ایک اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنائیں گے جس میں بھوک پیاس بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور عدل و انصاف ہر خاص و عام کو اس کے گھر کی دہلیز پر ملے گا کشمیر کی آزادی ہمار ا اہم ہدف ہے جماعت اسلامی آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لا کر بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کرنا چاہتی ہے تا کہ آزادی کے ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :