ایف بی آر کی جانب سے متعارف کروائی گئی ایمنسٹی سکیم ناکام”200 “ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ ہوسکے

جمعہ 26 فروری 2016 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) ایف بی آر کی جانب سے تاجر برادری کے لیے سہولت اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے متعارف کروائی گئی سیکم بالکل ناکام ہوچکی ہے 29 فروری کو ایمنٹسی سکیم کا آخری دن ہے لیکن ایف بی آر ابھی تک ”200 “ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کر پایا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے تاجر برادری کی سہولیات کے لیے متعارف کروائی گئی ایمنسٹی سکیم کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم 29 فروری کو ختم ہونے کو ہے لیکن حکومت نے اس سکیم کے حوالے سے جو دعوئے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ہیں اور ابھی تک ”200 “ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں ہوسکے ہیں۔ زرایع کے مطابق ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے کے بعد ابھی تک لاہور میں12 انکم ٹیکس گوشوارے جمع،فصیل آباد میں 2 کراچی 35 اوکارہ میں 2ساہوال میں 2اور سیالکوٹ میں4انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوسکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکس ماہرین سابق صدر لاہور زولفقار خان،علی احسن رانا۔ قاری حبیب الراحمن اور لاہور ٹیکس بار کا صدارتی امیدوار کا کہناہے کہ حکومت کی جانب10 لاکھ لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے اور ”120“ ارب روپے ٹیکس ریکوری کرنے کے لیے جو دعوئے کیے جارہے تھے وہ ناکام ہوگئے ہیں۔ جب کہ دوسری جانب آل پاکستان انجمن ٹاجراں کے صدر خالد پرویز کا کہناہے کہا ایمنسٹی سکیم تاجربرادری کے فائدے کے لیے نہیں بلکہ امیر طبقے کے کالے دھندے کو سفید کرنے کی سکیم ہے اگر ایف بی آر 29 فروری تک ”500 “ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کر سکے تو سب سے بڑی ایچیومنٹ ہو گیاور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے دعوئے کبھی بھی پورے نہیں ہوسکے گے اب دیکھنا یہ ہے کہ ایف بی آر ایمنسٹی سیکم کی تاریح میں توسع کرتی ہے یا ختم۔

جبکہ ایف بی آر کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اچھی سکیم ہے۔

متعلقہ عنوان :