پرویز مشرف نے بیرون ملک علاج کیلئے سپریم کورٹ سے اجازت مانگ لی

مشرف شدید بیمار ہیں عدالت انہیں بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دے، درخواست گزار

جمعہ 26 فروری 2016 12:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف نے بیرون ملک علاج کیلئے سپریم کورٹ سے اجازت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جمعہ کے روز اپنے وکیل فروغ نسیم کے ذریعے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل پرویز مشرف شدید بیمار ہیں اور انہیں علاج معالجے کیلئے شدید ضرورت ہے عدالت انہیں بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دے اور اس حوالے سے ان کا نام ای سی ایل سے بھی خارج کیاجائے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے حوالے سے ایک درخواست پہلے بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس پر جلد از جلد فیصلہ دیا جائے تاکہ پرویز مشرف علاج کیلئے بیرون ملک جاسکے وفاقی حکومت کو عدالت ہدایات جاری کرے کہ وہ پرویز مشرف کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے خارج کرے

متعلقہ عنوان :