سعودی عرب، ریاض میں کاربنک دفتر میں جا گھسی ملازم معجزانہ طور پر محفوظ

جمعہ 26 فروری 2016 12:09

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے بنے بنک کے دفتر میں جا گھسی اور وہاں پر موجود ایک ملازم پر چڑھ گئی مگر حادثے میں بنک کا ملازم معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ایک کار تیزی رفتاری کے بعد بنک کے شیشے کے دروازے توڑتی ہوئی اندر جا گھسی۔

(جاری ہے)

گاڑی کے حادثے میں ایک بنک ملازم کی زندگی کو سخت خطرہ تھا کیونکہ گاڑی نے اس کے سامنے میز بھی الٹ دی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اسے خراش تک نہیں آئی۔اس موقع پر بنک کے سیکیورٹی گارڈ نے آگ بجھانے والا آلہ اٹھا لیا تاکہ بنک میں ممکنہ طور پر آگ لگنے سے روکا جا سکے تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔خفیہ کیمرے کی مدد سے تیارہونے والی فوٹیج میں کار کو بنک میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :