بلدیہ ٹاون کیس پر پروگرام کرنے کی ایک نجی ٹی وی چینل کو بڑی سزا مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 11:44

بلدیہ ٹاون کیس پر پروگرام کرنے کی ایک نجی ٹی وی چینل کو بڑی سزا مل گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ حرام خوری اس ملک سے کبھی ختم نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ اس ملک کے نظام کا حصہ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل رضا عابدی نے بتایا کہ حقائق سامنے لانے پر آپ کے پورے چینل کو کراچی میں لاک کر بند کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے کسی بھی علاقہ میں آپ کے چینل کی نشریات کو آن ائیر نہیں کیا جا رہا ، جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ غالباً اس کی وجہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر کیا گیا میرا پروگرام ہے۔ واضح رہے کہ مبشر لقمان نجی ٹی وی چینل 24 پر ایک پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :