جوتوں کے ڈبوں میں موجود سیلیکا جیل کے بیگز آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مفید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 11:32

جوتوں کے ڈبوں میں موجود سیلیکا جیل کے بیگز آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مفید

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) : جب بھی کوئی نیا جوتا یا کیمرا یا ایسی ہی کوئی چیز خریدی جاتی ہیں تو ان میں موجود سیلیکا بیگز کو ہم زہر آلود اور بے کار سمجھ کر کچرے کی ٹوکری کی نذر کر دیتے ہیں۔ تاہم سیلیکا بیگز کی مدد سے ہمیں بے شمار فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ۔ سیلیکا بیگز سیلکیون ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہو تے ہیں جو نمی کو بھگانے اور خشک جگہ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ان بیگز کو پھینکنے افراد ان کو دیگر جگہوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان بیگز کو جم بیگ میں رکھا جائے تو یہ نمی جذب کر لیتے ہیں۔ گاڑیوں کے مالک ونڈ اسکرین پر نمی پر قابو پانے اور اپنا وقت بچانے کے لیے اسے اسکرین کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر آپ کا موبائل فون گیلا ہو گیا ہے تو اسے سیلیکا بیگز سے بھرے ہوئے ایک ڈبے میں رکھ دیں جس کے بعد آپ کے فون کے ٹھیک ہونے کے متعدد امکانات روشن ہیں۔ سیلیکا بیگز کو سیفٹی یا ریزر کو خشک کرنے اور اسے زنگ آلود ہونے سے بچانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔لہٰذا سیلیکا بیگز کو بے کا ر سمجھ کر کچرے میں پھینکنے کی بجائے ان سے فائدہ حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :