کوئٹہ،ایف سی اور پولیس کا نواں کلی میں سرچ آپریشن ، 7 مشتبہ گرفتار

جمعہ 26 فروری 2016 11:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) ایف سی اور پولیس کا کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں سرچ آپریشن ،7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے 3 ایس ایم جی ، ایک کلاشنکوف ، 8 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :