لاہور سے سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران جیولری ڈبوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد

جمعہ 26 فروری 2016 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) لاہور سے سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق کولمبو جانے والی پرواز کے مسافر سے دوران تلاشی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو کہ جیولری کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جس پر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کاشف کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :