ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ دبئی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں حادثے کا شکار

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 فروری 2016 00:01

ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ دبئی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ دبئی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں حادثے کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ دبئی میں جاری دبئی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے۔ جوکووچ کی دائیں آنکھ میچ کے دوران شدید زخمی ہو گئی جس کے باعث انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔ جوکووچ کو طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :