دنیا کی سب سے بڑی فراڈ سکیم

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 فروری 2016 23:32

دنیا کی سب سے بڑی  فراڈ سکیم

ماریہ ڈووال 1990 سے لیکر اب تک صرف امریکا اور کینیڈا کے 15 لاکھ افراد سے 200 ملین ڈالر سے زائد رقم لوٹ چکی ہے۔ روحانی علاج کا جھانسا دے کو بیماروں اور لالچی لوگوں کو لوٹنے والی ماریہ ڈووال کا طریقہ کار انتہائی سادہ ہے۔ ماریہ کی طرف سے لوگوں ہاتھ سے لکھے ہوئے خطوط ملتے ہیں، جن میں انہیں ان کی بیماری کے لیے روحانی علاج یا پھر لاٹری کے نمبر بتانے کا لالچ دیا جاتا ہے۔

اس کے بدلے میں لوگوں سے 40 ڈالر تک طلب کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیماریوں سے تنگ یا لالچی افراد اسے یہ پیسے دے بھی دیتے ہیں۔ 20 سال سے جاری یہ فراڈصرف امریکا اور کینیڈا تک ہی محدود نہیں۔ اس کا دائرہ کار جاپان اور روس سمیت درجن سے زائد ممالک تک پھیل گیا ہے۔
ماریہ ڈووال کی اپنی ویب سائٹ بھی ہے،جہاں اس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ ماریہ ایک فرضی شخصیت ہے، جس کے نام پر یہ فراڈ کیے جا رہے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ فراڈ متاثرین کی تعداد کے حوالے سے یہ دنیا کا سب سے بڑا کیس ہے۔ دنیا کی کئی ممالک کی ایجنسیوں نے اس فراڈ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔