آصف زرداری کے بیان کی تردید کے بعد اسے دہرانا درست نہیں، آصف زرداری کا7 ماہ پرانا بیا ن دہرایا جارہاہے کسی نے بڑی مہارت کیساتھ بیان بنایا، پاک فوج بہت قربانیاں دے رہی ہیجنھیں تسلیم کرتے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 فروری 2016 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان کی تردید کے بعد اسے دہرانا درست نہیں، آصف زرداری کا7 ماہ پرانا بیا ن دہرایا جارہاہے کسی نے بڑی مہارت کیساتھ بیان بنایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج بہت قربانیاں دے رہی ہے،پاک فوج کی قربانیوں کوتسلیم کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کاہراول دستہ پاک فوج ہے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد انفرادی طورپرجمع کرائی گئی۔انھوں نے کہاکہ آصف زرداری کے بیان کے ذرائع ابھی تک سامنے نہیں آئے۔