فتح جنگ ٹریفک پولیس ان ایکشن،تجاوزات مافیاغائب،غیرقانونی اڈے ختم

عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی

جمعرات 25 فروری 2016 23:01

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) فتح جنگ اسسٹنٹ کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک کی ہدایت پرانتظامیہ ،ٹریفک پولیس ان ایکشن تجاوزات مافیا غائب غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ختم عوامی حلقوں کا انتظامیہ کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

فتح جنگ شہر میں سرکاری شاہراہوں پر قائم غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں ،رکشہ سٹینڈز ، گلیوں بازاروں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہرمیں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا تھا جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک نے 2روز قبل شہر کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ تجاوزات اور سرکاری سڑکوں پر قائم غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے غیر قانونی اڈوں سے درجنوں گاڑیوں کو تھانے بند اور چالان کیئے جبکہ تجاوزات کر نے والوں کے خلاف موثر کاروائی کی وجہ سے تجاوزات مافیابھی غائب ہو گیا عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک ،انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے

متعلقہ عنوان :