فتح جنگ،پٹرولنگ پولیس نے 2ہائی ایس ڈرائیوروں کوغفلت،لاپرواہی اورتیزرفتاری پرحراست میں کر مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 25 فروری 2016 23:00

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) فتح جنگ غفلت،لاپرواہی و تیز رفتاری سے مسافر ہائی ایس چلانے والے 2ڈرائیور پٹرولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس حطار کے اے ایس آئی محمد وسیم نے دوران پٹرولنگ غفلت،لاپرواہی و تیز رفتاری سے مسافر ہائی ایس نمبری4343 چلانے والے ڈرائیور عابد ولد صوبہ سکنہ مانسہرہ اور ہائی ایس نمبری 3720کے ڈرائیور ثاقب زمان ولد خان زمان سکنہ ڈھبہ دومیل کو حراست میں لیکر تھانہ فتح جنگ پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ279کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

متعلقہ عنوان :