سیالکوٹ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرعمرچٹھہ نے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیا

جمعرات 25 فروری 2016 23:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرسیالکوٹ عمر چٹھہ نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ان کے پاس ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ کا اضافی چارج بھی ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ٹی ایم اے سیالکوٹ کے افسران کے اجلاس سے ملاقات کی اور ان کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سہولیات کے فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے بالخصوص چوراہوں اور گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش اور اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بناناہوگا۔ اس مو قع پر ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔