سیالکوٹ،ڈی سی اوسیالکوٹ ڈاکٹرآصف طفیل کی زیرصدارت ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس

جمعرات 25 فروری 2016 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم پی اے رانا محمد افضل اور ای ڈی او فنانس سیالکوٹ شجاع قطب کے علاوہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ تعمیرات اور تعلیم کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ضلعی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کروائیں اور بالخصوص تاخیر کا شکار اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا تاکہ عوام الناس ان منصوبو ں سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :