تعلیمی اداروں کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا

جمعرات 25 فروری 2016 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد محکمہ داخلہ نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا تمام نجی سکول مالکان عمارت میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کریں گے سکول کے اندراور داخلی راستے پر کم از کم4سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے تما م نجی سکول بچوں کے تعدا داور دیگر کوائف محکمہ داخلہ کو جمع کروائیں گے سیکورٹی کے لئے دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروئی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :