ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے نیب نے وزارتِ پٹرولیم پرکوئی چھاپا نہیں ماراالبتہ نیب نے ریکارڈ مانگا تو دیدیں گے۔وفاقی وزیرِ پٹرولیم

جمعرات 25 فروری 2016 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) وفاقی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیتے رہیں گے۔2018ء تک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائیگا،ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے نیب نے وزارتِ پٹرولیم پرکوئی چھاپا نہیں ماراالبتہ نیب نے ریکارڈ مانگا تو دیدیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرِ پٹرولیم لاہور میں ایل این جی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا جب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں گی،حکومت ریلیف دیتی رہے گی۔

پاکستان نے جتنی قیمتیں کم کی ہیں کسی اورملک نے نہیں کیں۔شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے نیب نے ریکارڈ مانگا تو دیدیں گے کیونکہ یہ ان کا حق ہے،انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے گیس بحران پرقابو پانے کیلئے کچھ نہیں کیا، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے،2018ء تک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :