سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کا پلاٹوں کا قبضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 فروری 2016 22:44

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران نے32سال گزرنے کے باوجود اراکین کوپلاٹوں کے قبضے نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سوسائیٹی کے عہدیداران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے کہا کہ غریب ملازمین کے لیے 1984 میں یہ ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کی گئی تھی تاہم 32 سال گزر گئے ابھی تک ممبران کو چھت فراہم نہیں کی گئی ۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران ممبران نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر غلام غوث نے چند دن پہلے ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں بلانا بھی گوارہ نہ کیا اور چند ممبران کو سالانہ اجلاس میں بلا کر ایجنڈا منظور کروا لیا۔ انہوں نے چیف جسٹس محمد انور ظہیر جمالی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی انکوائری کرائی جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کو جلد سے جلد گھر دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :