لاہور ہائیکورٹ کی عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحے ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کے دو الگ الگ ٹرائل کیخلاف درخواست مسترد کردی

جمعرات 25 فروری 2016 22:38

لاہور ہائیکورٹ کی عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحے ماڈل ٹاؤن کے واقعہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحے ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کے دو الگ الگ ٹرائل کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ الگ الگ مقدمے کاایک ٹرائل نہیں ہوسکتا۔مسٹرجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کارکنوں کے وکیل رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاو ن کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے،ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایک ہی وقوعے کے بدنیتی پر مبنی دو مقدمے درج کئے گئے۔قانون کے تحت ایک ہی واقعہ کے دو چالان پیش نہیں کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کر لیا ہے لہذا درخواست قابل سماعت نہیں۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعددرخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :