لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

بائیو میٹرک نظام کے تحت 21414رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

جمعرات 25 فروری 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، بائیو میٹرک نظام کے تحت اکیس ہزار چار سو چودہ رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لئے امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز کرتے، اور ایک ایک ووٹر کے پاس جا کر ووٹ مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انتخابات میں چار نشستوں کے لئے پندرہ امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

حامد خان، شفقت محمود چوہان اور میاں اسرار گروپ کے صدارتی امیدوار رانا ضیاء عبدالرحمن اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رمضان چوہدری کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔بائیو میٹر ک نظام کے تحت انتخابی عمل سرانجام دینے کے تمام ترانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن بورڈ کے سربراہ شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ سو فیصد ووٹ بائیو میٹرک نظام کے ذریعے ڈالے جائیں گے۔شہزاد شوکت، چئیرمین الیکشن بورڈبائیو میٹرک نظام کے تحت انتخابی عمل سرانجام دینے کے لئے پانچ پولنگ سٹیشنز قائم کر کے پینسٹھ بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :