لاہور ہائیکورٹ کا میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے دائر درخواست سیکرٹری داخلہ کو بھجواکر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

جمعرات 25 فروری 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے دائر درخواست سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیدیا۔یہ حکم مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور پریس کلب کی درخواست پر جاری کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار لاہور پریس کلب کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبے میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں ، صحافی حضرات دہشتگردی کے واقعات کی خبریں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلا تے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوتی رہتی ہیں ،حال ہی میں ایک مقامی ٹی وی چینل کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ،آئین کے تحت ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لہذا عدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرے۔

فاضل عدالت نے دلائل سننے کے درخواست سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھجواتے ہوئے پندرہ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :