سینیٹ کمیٹی کی گردشی قرضوں کی ادائیگیاں کرنیوالوں کو تمغے اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز
2008ء سے 16 جون 2013ء تک گیارہ کھرب روپے سے زائد کی ادائیگیاں آڈٹ کے بغیر کی گئیں،سٹیٹ بنک حکام کا انکشاف بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ 25 ہزار714 جعلی دستاویزات پر رجسٹریشن کا انکشاف ہوا،ادائیگی روک دی ہے،ماروی میمن
جمعرات 25 فروری 2016 22:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پری آڈٹ کے بغیر گردشی قرضوں کی مد میں حکومت کی جانب سے 341 ارب روپے کی ادائیگی کو تاریخ کی سب سے تیز ترین ٹرانزیکشن قرار دیتے ہوئے ادائیگیاں کرنے والوں کو تمغے اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز دیدی۔ کمیٹی میں اسٹیٹ بنک حکام نے انکشاف کیا کہ دوہزار آٹھ سے 16 جون 2013ء تک گیارہ کھرب روپے بنا آڈٹ ادا کیے گئے ہیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جمعرات کو چیرمین کمیٹی سیلم ماونڈوی والا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں 28 جون 2013ء کو حکومت کی جانب سے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے معاملے کی خصوصی آڈٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں رپورٹ زیر بحث آئی۔
اس موقع آڈیٹر جنرل آپ پاکستان کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ستائیس جون 2013ء کو وزارت پانی وبجلی نے ایک سمری ای سی سی کو بھجوائی، ای سی سی نے اسی روز اس سمری کی منظوری دی اور ایک ہی روز مین وزارت خزانہ نے مرکزی بنک کو ادائیگی کی ہدایت جاری کیں اور ایک ہی روز میں اسٹیٹ بنک نے یہ ادائیگیاں بھی کر دیں۔(جاری ہے)
جس پر کمیٹی نے استفسار کیا کہ اتنی عجلت میں بنا پری آڈٹ کے وضع کردہ طریقہ کار کو پس پشت ڈالتے ہوئے ادائیگیوں کی کیا وجہ تھی؟ کیا ماضی میں بھی پری آڈٹ اور رائج طریقہ کار کے برخلاف کوئی ادائیگیاں کی گئی ہیں ؟ جس پر اسٹیٹ بنک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008ء سے 16 جون 2013ء تک گیارہ کھرب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
کمیٹی نے گردشی قرضوں کی ادائیگی کو دنیا کی تاریخ کی تیز ترین ادائیگی قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کو تمغوں اور سرٹیفکیٹس سے نوازنے کی تجویز بھی دیدی ۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام تمام بینی فشیرز کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے ذریعے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ویری فیکیشن پر کام جولائی 2016ء سے چھ فروری 2017ء میں ہوگا بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ پچیس ہزار سات سو چودہ جعلی دستاویزات پر رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے جعلی دستاویزات پر رجسٹرڈ مستحقین کی رقوم کی ادائیگی روک دی ہے اس سکینڈل میں بی آئی ایس پی ملازمین کے 75 ملازمین ملوث تھے سکینڈل میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات مارچ تک مکمل کرلی جائینگی ماروی میمن نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کا محکمانہ آڈٹ کروایا جارہا ہے نادرا اور بی آئی ایس پی کی مشترکہ ٹیم محکمانہ آڈٹ کرے گی اجلاس میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.