آئین پاکستان کے تحت فوری اور سستا انصاف فراہم کرناریاست کی زمہ داری ہے، رہنما ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان

جمعرات 25 فروری 2016 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت فوری اور سستا انصاف فراہم کرناریاست کی زمہ داری ہے،ریاست کو نئے قوانین میں ترمیم سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کرنا چاہیے لیکن سندھ حکومت نے 2008میں سندھ اسمبلی سے بل منظور کرواکے کراچی کی ڈسٹرکٹ اور سول عدالتوں کے اختیارات کو محدود کردیا ہے جو آئین سے متصادم ہے ، قانون میں کی گئی اس ترمیم کے خلاف جمعہ (آج)عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات بدھ کو کراچی پریس کلب میں ایچ آر جی پی کے رہنما شیر علی رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل صلاح الدین کھرل ، کریم اﷲ ، طارق سلیم و دیگر بھی موجود تھے ۔شیر علی رضوی نے کہا کہ معاشرے میں فوری انصاف نہ ہونے سے انارکی پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، اس قانون میں ترمیم سے انصاف کا حصول مہنگا ہوگیا ہے، کراچی کی ڈسٹرکٹ عدالتوں کو بھی وہ ہی اختیار دیے جائیں جو صوبے کے دیگر شہروں کی عدالتوں کو حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :