بلوچستان کے عوام جدوجہد نہیں کریں گے تو ریڈ انڈین بن جائیں گے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ اور دیگر کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 25 فروری 2016 22:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) نیشنل پارٹی کے رہنماڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں جو بھی ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے وہ بلوچستان کے عوام کے لئے نہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے ہو رہا ہے بلوچستان کے عوام اگر جدوجہد نہیں کریں گے تو ریڈ انڈین بن جائیں گے،۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو’’بلوچستان میں نظریاتی کارکنوں کی ضرورت ہے ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

سیمینارمیر سکندر ملازئی ،ملک سکندرایڈووکیٹ اور اقبال زہری سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے بلوچستان کے عوام اور پارٹی کارکنوں کو مایوس کیا جس کا یہ نتیجہ نکلا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہم کوئی واضح پوزیشن حاصل نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں جبر کا غیر جمہوری نطام ہے اور اس نظام کو تقویت دینے میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان بڑی بڑی پارٹیاں ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی میں نئے پارٹی کے سینئر رہنماوں اور کارکنوں نے باہمی مشاورت سے پارٹی کوصوبے بھر میں فعال بنانے کے لئے ایک نئی آرگنائزنگ کمیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کے مرکزی آرگنائزر کے لئے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے نام کا اعلان کیا گیا جبکہ اس کمیٹی کے دیگر عہدیداروں اور ممبران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،، اس موقع پر پارٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی

متعلقہ عنوان :