کوہلو میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق

جمعرات 25 فروری 2016 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ نواحی علاقے تمبو میں پیش آیا جہاں گھر سے منسلک جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پوری جھونپڑی کو لپیٹ میں لے لیا اس دوران جھونپڑی کے اندر موجودکم سن بچے جھلس گئے ،بعد ازاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :