اے ٹی ایمز میں خفیہ کیمرے لگاکر پن کوڈ حاصل کرنے والے گروہ کے گرفتار رکن سے مزید 155کریڈٹ کارڈز برآمد

جمعرات 25 فروری 2016 22:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء)اے ٹی ایمز میں خفیہ کیمرے لگاکر پن کوڈ حاصل کرنے والے گروہ کے گرفتار رکن سے مزید 155کریڈٹ کارڈز برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ملزم بلال طاہر کی نشاندہی پر اس کے گھر تاج باغ میں کارروائی کی اورخفیہ کیمرے برآمد کر لئے ۔ ملزم بیس فروری کو لبرٹی مارکیٹ سے اے ٹی ایم میں خفیہ کیمرے نصب کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا ۔ ملزم اے ٹی ایم کا پن کوڈ حاصل کرکے جعلی اے ٹی ایم کارڈ ز کے ذریعے رقم نکلواتا تھا۔ گرفتاری کے وقت ملزم سے 20کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے تھے۔