ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : دوسر ے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 14رنز سے ہرا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 22:15

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : دوسر ے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 14رنز ..

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25فروری2016ء ) ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی کے دوسر ے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 14رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرلیا ۔ میر پور میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے سری لنکا کو خلاف توقع مشکلات کا شکار کر دیا۔ سر ی لنکن اوپنرز نے ٹیم کو 68رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد دلشان 27رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

دنیش چندیمل اپنی دو سری ٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کرتے ہی پوویلین لوٹ گئی جس کے بعد سری لنکن بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی ۔سری وردنے 6،شناکا 5، میتھیوز 8اور جے سوریا 10رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔سری لنکا مقررہ 20اووز میں 8وکٹوں پر محض 129رنز بنا سکی ۔یو اے ای کے لیے امجد نے 3، نوید اور شہزاد نے 2،2جبکہ مصطفی نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

130رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی پہلی 4وکٹیں 16رنز پر گر گئیں۔روہن مصطفی 0،محمد کلیم 7،شہزا د 1اور عثمان 6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شائیمان انور اور پٹیل نے 5ویں وکٹ کے لیے 22رنز جوڑے جس کے بعد شائمیان 13رنز پر آؤٹ ہوگئے۔پٹیل اور امجد جاوید نے ساتویں وکٹ کیلئے 38رنز جوڑے ،پٹیل 37رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات کی پور ی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 115رنز بنا سکی ۔ سری لنکا کی جانب سے مالنگا نے 4،کولاسیکرا نے 3جبکہ ہیراتھ نے 2شکار کیے ۔ مالنگا کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔