لاہور ہائیکورٹ‘میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے دائر درخواست سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھجوادی

قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

جمعرات 25 فروری 2016 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے دائر درخواست سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔یہ حکم جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور پریس کلب کی درخواست پر جاری کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار لاہور پریس کلب کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبے میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں ، صحافی دہشتگردی کے واقعات کی خبریں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلا تے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوتی رہتی ہیں ،حال ہی میں ایک مقامی ٹی وی چینل کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہےّآئین کے تحت ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذا عدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو میڈیا ہا?سز کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرے۔

فاضل عدالت نے دلائل سننے کے درخواست سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھجواتے ہوئے 15روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :