Live Updates

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع ضوابط کار جاری کرنیوالی پہلی پاکستانی جماعت بن گئی

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اڑسٹھ نکات پر مشتمل ضوابط کار میں انتخابی طریقہ کار اور انتخابی عملے کے فرائض کی وضاحت کی گئی

جمعرات 25 فروری 2016 21:35

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع ضوابط کار جاری ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع ضوابط کار( ایس او پیز ) جاری کرنے والی پہلی پاکستانی جماعت بن گئی۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے نو صفحات پر محیط ضوابط کار تحریری شکل میں جاری کر دیے۔ اڑسٹھ نکات پر مشتمل ضوابط کار میں انتخابی طریقہ کار اور انتخابی عملے کے فرائض کی وضاحت کی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی منظوری سے جاری ہونے والے ضوابط کار میں انتخابی فہرستوں کی تیاری سے نتائج کے اعلان تک کے مراحل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ انتخابی عملے اور الیکشن کمیشن سے وابستہ افراد کو ہر قیمت پر غیر جانبداریت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتخابی فہرستوں کی موثر تیاری اور ان پر اعتراضات کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول, تکمیل اور داخلے کے ساتھ انکی پڑتال کے عمل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ یوسی, تحصیل, ٹان, ریجن اور صوبے کیلئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کیلئے دو ایپلیٹ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں۔ قومی سطح کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر مرکزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہی حتمی تصور کیا جائے گا ۔

یوسی, تحصیل, ٹان اور ضلع کی سطح پر متنازع نتائج ریجنل اور صوبائی ٹربیونلز جبکہ ریجن اور صوبے کی سطح کے تنازعات صوبائی اور مرکزی ٹربیونلز کے سامنے اٹھائے جا سکیں گے۔ مرکزی سطح کے انتخابی نتائج پر اعتراضات کی سماعت محض مرکزی ٹربیونل کے روبرو ہی ممکن ہو سکے گی۔ الیکشن ٹربیونلز 30 روز کے اندر انتخابی تنازعات نمٹا کر مرکزی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

مرکزی الیکشن کمیشن ٹربیونلز کے فیصلے ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے اور ضرورت پڑنے پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا بھی ذمہ دار ہو گا ۔ انٹرا پارٹی اتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان کی بجائے "کوڈ نمبر" الاٹ کیا جائے گا۔ امیدواروں کو قواعد کے اندر رہتے ہوئے اپنے انتخابی کوڈ کی تشہیر کی اجازت ہو گی ۔ترجمان تحریک انصاف الیکشن کمیشن

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :