گوالمنڈی پولیس نے شہریوں سے ایک ارب چار کروٹ روپے کا فراڈ کرنیوالے عظمت بٹ عرف ڈبل شاہ کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 فروری 2016 21:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) گوالمنڈی پولیس نے شہریوں سے ایک ارب 4کروڑروپے کا فراڈ کرنے والے عظمت بٹ عرف ڈبل شاہ کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عظمت بٹ اور اس کیبیٹے ہاشم بٹ نے 44شہریوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے ایک ارب 4کروڑ روپے اکٹھے کئے اور وعدے کے مطابق رقم کی واپسی کرنے کی بجائے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے گزشتہ روز عظمت بٹ عرف ڈبل شاہ کو گرفتار کر کے اس سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا بیٹا ہاشم بٹ بیرون فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :