چین نے غیر ملکی ذہین افراد کیلئے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل آسان بنا دیا

جمعرات 25 فروری 2016 21:32

چین نے غیر ملکی ذہین افراد کیلئے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل آسان بنا ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء/شنہوا) چین کی جانب سے غیر ملکیوں کے لئے ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بیجنگ میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد مستقل رہائش اختیار کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بیجنگ کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لئے چین میں مستقل رہائش با آسانی اختیار کرنے کے لئے نئے قوانین کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا ۔

ان قوانین کے تحت چین میں اعلیٰ عہدوں پر فرائض سرانجام دینے والے غیر ملکی شہری ، دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے چینی ،کاروباری افراداور چین میں تعلیم مکمل کرنے والے غیر ملکی طلباء مستفید ہو سکیں گے ۔ ان قوانین کے تحت پی ایچ ڈی ڈگر ی کے حامل غیر ملکی شہریت رکھنے والے چینی شہری جو کہ یونگ گوانکن میں واقع سلی کون ویلی میں چار سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ بھی چین میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے مجاز ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :